عبد اللہ بن ابی طلحہ انصاری
عبد اللہ بن ابی طلحہ الانصاری (پیدائش 8ھ - وفات84ھ ) ایک ثقہ تابعی ، محدث اور فقیہ تھے۔آپ کے والد حضرت ابو طلحہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ جلیل القدر صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔
عبد اللہ بن ابی طلحہ انصاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 630ء مدینہ منورہ |
وفات | سنہ 703ء (72–73 سال) مدینہ منورہ |
لقب | الأنصارى المدنى |
اولاد | اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ ، عمرو بن عبد اللہ بن ابی طلحہ ، عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی طلحہ ، یعقوب بن عبد اللہ بن ابی طلحہ |
والد | ابوطلحہ انصاری |
والدہ | ام سلیم |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
طبقہ | أكابر التابعين |
ابن حجر کی رائے | ولد على عهد النبى صلى الله عليه وسلم ، ووثقه ابن سعد |
ذہبی کی رائے | ثقة |
اس سے روایت کرتے ہیں:
|
|
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
سیرت
ترمیمآپ عبد اللہ بن ابی طلحہ زید بن سہل بن الاسود بن حرام الانصاری ہیں،حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ماموں بھائی ہیں۔آپ کے والد صحابی ابو طلحہ الانصاری رضی اللہ عنہ تھے،آپ کی والدہ ام سلیم بنت ملحان تھیں،آپ کا نام ابو یحییٰ تھا۔غزوہ حنین کے دوران ام سلیم حاملہ تھیں اور انھوں نے غزوہ حنین میں شرکت کی۔غزوہ حنین کے بعد عبد اللہ کی پیدائش ہوئی۔اس کے بعد آپ جوان ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت وفات پا چکے تھے آپ نے صحابہ کرام سے علم سیکھا اور تابعین قرار پائے۔: [1] [2]
روایت حدیث
ترمیمآپ حدیث نبوی کی روایت اپنے ماموں بھائی انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور والد ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ سے کرتے ہیں ۔ اپنی سند سے روایت کرتے ہیں: اسحاق بن عبد اللہ بن ابی طلحہ، عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی طلحہ، یحییٰ بن اسماعیل بن عبد اللہ، ابو طولہ الانصاری، سلیمان مولی الحسن بن علی اور دیگر محدثین سے۔ .[3]
جرح و تعدیل
ترمیمآپ سے مسلم بن الحجاج اور امام نسائی نے روایت کیا ہے اور ثقہ ،ثقہ ،ثقہ قرار دیا ہے۔ [4]
وفات
ترمیمآپ نے 84ھ میں وفات پائی ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ابن الأثير الجزري (1994)، أسد الغابة في معرفة الصحابة، تحقيق: عادل أحمد عبد الموجود، علي محمد معوض (ط. 1)، بيروت: دار الكتب العلمية، ج. 3، ص. 285، OCLC:4770581728، QID:Q116752568 – عبر المكتبة الشاملة
- ↑ ابن حجر العسقلاني (1995)، الإصابة في تمييز الصحابة، تحقيق: علي محمد معوض، عادل أحمد عبد الموجود (ط. 1)، بيروت: دار الكتب العلمية، ج. 5، ص. 13،
- ↑ "الكتب - سير أعلام النبلاء - كبار التابعين - عبد الله بن أبي طلحة- الجزء رقم3"۔ islamweb.net (عربی میں)۔ 2020-04-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-04
- ↑ محمد بن سعد البغدادي (2001)، الطبقات الكبير، تحقيق: علي محمد عمر، القاهرة: مكتبة الخانجي، ج. 7، ص. 77، QID:Q116977468 – عبر المكتبة الشاملة