عبدون

بنی اسرائیل کا قاضی

عبد ون (عبرانی: עַבְדּוֹן ‘Aḇdōn, "خادم" یا "خدمت")، حلیل کا بیٹا تھا،جو ایک فراثونی تھا اور اس کا نام کتاب قضاۃ میں درج ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ بنی اسرائیل کا بارھواں قاضی ہے (قضاۃ 15-12:13)۔

عبدون
(عبرانی: עַבְדּוֹן‎)
معلومات شخصیت
پیدائش دسویں صدی ق م
وفات دسویں صدی ق م
عملی زندگی
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اس کا تعلق قبیلہ افرائیم سے تھا،اور بائبل میں مزید لکھا ہے کہ اس کے چالیس بیٹے تھے اور تیس پوتے تھے۔ اور اسے بائبل امیر تصور کیا گیا ہے،کیونکہ اس نے اپنے 70 بیٹے اور پوتوں کو گدھے فراہم کیے تھے۔

عبد ون اسرائیل کا آٹھ سالوں تک قاضی رہا۔ اسے افرائیم کی سرزمین میں فراثون میں عملقیت کے ملک میں دفنایا گیا۔فلا ویس یو سیفس مزید عبد ون کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس کا دورِ قضاۃ پرامن تھا۔.[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حواشی

ترمیم
  1. یوسیفس۔ عہد قدیم (5.7.15)

بیرونی روابط

ترمیم
ماقبل  بائبل کے قاضی مابعد