عبد اللہ بن حارث بصری ابو الولید بصری ، آپ محمد بن سیرین کے بہنوئی ہیں اور یوسف بن عبداللہ بن حارث بصری کے والد ہیں۔آپ بصرہ کے ثقہ تابعی اور حدیث نبوی کے راوی ہیں۔ صحاح ستہ کے مصنفین نے ان سے روایات بیان کی ہیں۔

عبد اللہ بن حارث بصری
معلومات شخصیت
پیدائشی نام عبد الله بن الحارث
رہائش بصرہ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کنیت أبو الوليد
لقب الأنصاري البصري
اولاد یوسف بن عبد اللہ بن حارث بصری   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رشتے دار عمه ابراہیم بن محمد بن طلحہ
عملی زندگی
طبقہ الطبقة الثالثة، من التابعين
ابن حجر کی رائے ثقة
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

روایت حدیث

ترمیم

انھوں نے مرسل کی روایت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے: افلح مولیٰ ابو ایوب انصاری کے ، انس بن مالک، خوات بن جبیر، زید بن ارقم، عبد اللہ بن عباس، عبد اللہ بن عمر بن خطاب، ابو ہریرہ اور عائشہ بنت ابی بکر رضوان اللہ علیہم۔ ان کی سند سے مروی ہے: ایوب سختیانی، خالد الحذاء، ابو سفیان سعدی، عاصم الاحول، عبد الحمید صاحب الزیادی،ابو غفار مثنیٰ بن سعید طائی، منہال بن عمرو اسدی، یحییٰ بن ابی اسحاق حضرمی، ان کے بیٹے یوسف بن عبد اللہ بن حارث بصری اور ابو تمیمہ ہجیمی ۔ [1]

جراح اور تعدیل

ترمیم

امام ابن حبان نے اسے کتاب الثقات میں ذکر کیا ہے، ابو زرعہ رازی اور امام نسائی نے کہا: ثقہ ہے۔ ابو حاتم رازی نے کہا: اس کی حدیث لکھی جائے گی۔ ائمہ صحاح ستہ نے اسے بیان کیا ہے [1]

حوالہ جات

ترمیم