عبد اللہ بن زيد جرمی بصری

ابو قلابہ عبد اللہ بن زید جرمی بصری تابعی، حدیث کے ثقہ راوی، محدث اور فقیہ ہیں۔ سنہ 104ھ میں وفات ہوئی۔

سیرت

ترمیم

پورا نام: ابو قلابہ عبد اللہ بن زید بن عمرو (یا ایک قول کے مطابق عامر) بن نابل بن مالک بن عبید بن علقمہ بن سعد جرمی بصری ہے۔ ولادت بصرہ میں ہوئی، وہاں سے شام آئے، وہاں "داریا" میں اپنے چچا زاد بھائی بیہس بن صہیب کے پاس سکونت اختیار کی۔ ابن سعد بغدادی نے انھیں اہل بصرہ میں شمار کیا ہے، لکھا ہے: "ثقہ اور کثیر الحدیث تھے، ان کا دیوان شام میں تھا»۔ مالک بن انس فرماتے ہیں: «ابن المسیب اور قاسم کا انتقال ہوا انھوں نے کتابیں نہ چھوڑیں، لیکن جب ابو قلابہ کا انتقال ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ انھوں نے ایک خچر بوجھ کتابیں چھوڑی ہے»۔ محمد بن سیرین کے پاس ابو قلابہ کا ذکر ہوا تو فرمایا: «وہ میرا حقیقی بھائی ہے»۔ ابو قلابہ کو عراق کی قضا کی پیشکش ہوئی، اس وقت ان کی عمر پچاس سال تھی انھوں نے اس کو مسترد کر دیا اور شام کی طرف کوچ کر گئے۔

عمر بن عبد العزیز کا زمانہ پایا۔ سنہ 104ھ یا 106ھ یا 106ھ یا 107ھ میں شام میں وفات ہوئی۔ ایک جماعت نے ان سے روایت کیا ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم