عبد اللہ بن قیس غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔ ان کا نسب عبد اللہ بن قیس بن خالد بن خلدہ بن حارث بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار۔انصاری ہیں خزرجی ہیں نجاری ہیں۔غزوہ بدر میں شریک تھے۔اس کو موسیٰ بن عقبہ نے ابن شہاب سے نقل کیا ہے اور ابن اسحاق کا بھی یہی قول ہے اور محمد بن سعد نے محمد بن عبد اللہ بن عمارہ انصاری سے نقل کیا ہے کہ وہ احد کے دن شہید ہو ئے مگر محمد بن عمر واقدی نے اس کا انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عبد اللہ احد کے بعد زندہ رہے اور تمام مشاہد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے اور حضرت عثمان کی خلافت میں وفات پائی۔ بعض لوگوں کا بیان ہے کہ انھوں نے کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابو عمر نے لکھا ہے اور ابوموسیٰ نے کہا ہے کہ ابونعیم نے ان کا تذکرہ ان عبد اللہ بن قیس سے علاحدہ کرکے لکھا ہے جن کا حال حضرت ابن عباس کی اس حدیث میں ہے جس میں غرور کا بیان ہے۔ [1]

عبد اللہ بن قیس
معلومات شخصیت

حوالہ جات ترمیم

  1. اسد الغابہ جلد6صفحہ 348 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور