بنو خزرج

قبیلہ انصار المدینہ
(خزرج سے رجوع مکرر)

انصار مدینہ کا مشہور قبیلہ، جو یمن سے آکر یہاں آباد ہواتھا۔ ظہور اسلام کے وقت مدینے میں اس قبیلے کی اکثریت تھی۔ اسی کی ایک شاخ بنو نجار اور دوسری بنو حارث کے نام سے مشہور تھی۔ مدینے کے لوگوں میں سب سے پہلے جو چھ آدمی مسلمان ہوئے وہ اسی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ بیعت عقبہ ثانیہ میں بنو خزرج کے 64 آدمی شامل تھے۔ انھوں نے رسول اکرم (ص) کو مدینہ تشریف لانے کی دعوت دی۔ اس قبیلے کے سردارحضرت سعد بن عبادہ تھے۔ اسلام سے پہلے خزرج اور بنو اوس کے درمیان مسلسل جنگ جاری رہتی تھی۔ جو حلقہ بگوش اسلام ہونے کے بعد ختم ہوئی۔ اس کا ذکر قرآن میں بھی آیا ہے۔

بنو خزرج
Banu Khazraj
قبیلہ
مقاممدینہ منورہ، سعودی عرب
آباو اجدادازد
مذہباسلام