عتبہ بن ابو سفیان
عتبہ بن ابو سفیان اموی ابوسفیان کے بیٹے اور صحابی رسول ہیں۔
عتبہ بن ابو سفیان امیر معاویہ کے سگے بھائی ہیں،کنیت ’’ابوولید‘‘ہے،آپ کی ولادت عہدِ رسالت میں ہوئی تھی،امیر المومنین عمر فاروقِ اعظم کے دورِ خلافت میں طائف کے گورنر رہے۔ پھر امیر معاویہ نے آپ کو مصر کی فوج کاذمہ دار بنا دیا۔آپ فصیح اللسان مبلغ تھے ، آپ کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ بنو اُمیہ میں آپ سے بڑھ کر کوئی خطیب نہیں۔ مصر میں ایک سال رہے اور 40یا 43ھ میں مصر کے شہر ’’اسکندریہ ‘‘میں آپ کا وصال ہوا[1]
عتبہ بن ابو سفیان | |
---|---|
(عربی میں: أبو الوليد عتبة بن أبي سفيان بن حرب بن أمية بن عبد شمس الأموي القرشي) | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مکہ |
شہریت | سلطنت امویہ |
اولاد | ولید بن عتبہ |
والد | ابو سفیان بن حرب |
عملی زندگی | |
پیشہ | والی |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير جلد ششم صفحہ 498 المیزان پبلیکیشنز لاہور