عداس مسجد طائف شہر کی قدیم مساجد میں سے ایک ہے۔
عداس مسجد اس جگہ واقع ہے جہاں نبی کریم ﷺنے طائف کے اوہاشوں کے ہاتھوں زخموں سے چور ہونے کے بعد فرزندان ربیعہ کے باغ کی دیوار کے ساتھ پناہ لی تھی۔ اس مسجد کا نام عداس کی نسبت سے رکھا گیا تھا، جس نے اسلام قبول کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس جگہ نماز ادا کی اور بعد میں ان کے نام سے مسجد منسوب ہو گئی۔ اور عداس عیسائی تھا اور عتبہ بن ربیعہ کا غلام تھا۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. اٹلس سیرت نبوی ڈاکٹر شوقی ابو خلیل، دار السلام ریاض سعودی عریبیہ