عدالتی فیصلے

محمد تقی عثمانی کی کتاب

عدالتی فیصلے پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب دراصل شریعت اپیلیٹ ٹینچ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ان عدالتی فیصلوں پر مبنی ہے ، جو مفتی تقی عثمانی نے بحیثیت جج صادر فرمائے ۔ ان فیصلوں نے مملکت خداداد پاکستان میں اسلامی قوانین کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کی اہمیت کے پیش نظر انھیں کتابی صورت میں پیش کیا گیا ۔ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے ۔ جلد اول کے ٣٦٠ اور دوم کے ٢٩٩ صفحات ہیں ۔ جلد اول میں رجم ، قصاص و دیت ، تصویر ، شفعہ ، قانون معاہدہ ، ریٹائر منٹ سرکاری ملازمین ، زکوۃ ، عشر اور سرحد کرایہ داری ایکٹ اور جلد دوم میں ملکیت زمین ، بینوولنٹ فنڈ ، گروپ انشورنس ، غاصبانہ قبضہ اور حق ملکیت ، لاٹری کی حرمت ، زمین کی تقسیم پر پابندی اور اراضی شاملات کی شرعی حیثیت سے متعلق فیصلے بیان کیے ہیں ۔ کتاب ادارہ اسلامیات لاہور کی طرف سے دوسری مرتبہ ١٤٢٠ھ میں شائع ہوئی ہے ۔[1]

عدالتی فیصلے
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوععدالت عظمیٰ پاکستان

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢١٥۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢