عددی نگارش[1] (انگریزی: Digitization[2][3]) ایک عمل ہے جس میں تصویروں، فائلوں اور معلومات کے دیگر ذرائع کو ہندسوں میں ڈھالا جاتا ہے۔[2][3] معلومات کو ہندسوں میں تبدیل کیے جانے کے بعد اسے کمپیوٹر پڑھ کر اسکرین پر پیش کرتا ہے۔ عصر حاضر میں اس طرز پر ڈھالا گیا ڈیٹا بائنری نمبروں پر مشتمل ہوتا ہے جس کے بعد کمپیوٹر کاری اور دیگر تکنیکی امور سہل ہو جاتے ہیں۔ تاہم یہ ضروری نہیں کہ عددی نگارش ثنائی عددی نظام ہی میں انجام پاتی ہو، یہ عمل عشری یا کسی بھی عددی نظام میں انجام پا سکتا ہے۔ گویا عددی نگارش کا حقیقی مفہوم فقط معلومات کو اعداد میں تبدیل کرنا ہے۔

انٹرنیٹ آرکائیو کا اسکینر

عددی نگارش بے انتہا اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ اس کی مدد سے معلومات کے ذخائر کو جانچنا، پرکھنا، ذخیرہ اور منتقل کرنا انتہائی سہل اور تیز رفتار ہو جاتا ہے۔ اس فارمیٹ میں تیار شدہ ذخیرہ معلومات کثرت استعمال سے پرانا ہوتا ہے اور نہ اسے معیار کے گھٹ جانے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت دنیا بھر کی بیشتر تنظیموں اور اداروں کے یہاں معلومات کو اکٹھا کرنے اور ذخیرہ کرنے کا یہ پسندیدہ ترین فارمیٹ ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. اوکسفرڈ انگریزی اردو لغت از شان الحق حقی
  2. ^ ا ب Definition of digitization at WhatIs.com
  3. ^ ا ب "Digitization/digitisation" in Collins English Dictionary