عذرا شیروانی
عذرا شیروانی [2] [3] (1940–2005) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ تھیں ان کا کیریئر 35 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے جس میں انھوں نے مختلف کردار ادا کیے [4].
عذرا شیروانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1940ء [1] میرٹھ |
تاریخ وفات | 19 دسمبر 2005ء (65 سال)[1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
عذرا شیروانی نے بے شمار ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے مگر انکل عرفی اور تنہائیاں میں ان کی یادگار پرفارمنس کو ٹی وی ناظرین کبھی فراموش نہ کرسکیں گے۔ وہ ان اداکارائوں میں شامل تھیں جنہیں مدنظر رکھ کر خصوصی کردار تخلیق کیے جاتے تھے۔
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمعذرا شیروانی نے بہترین پروڈیوسروں کے ساتھ کام کیا جن میں محسن علی ، شرین خان ، شہزاد خلیل ، سلطانہ صدیقی ، ظہیر خان اور ساحرہ کاظمی شامل ہیں[4] انھوں نے فاطمہ ثریا بجیا ، حسینہ معین اور انور مقصود سمیت اپنے وقت کے کچھ بہترین ادیبوں کے ساتھ بھی کام کیا۔
ان کے یادگار کرداروں میں انکل عرفی میں غازی آپا ، تنہایاں میں آپا بیگم اور دھوپ کنارے میں فضیلت کا کردار شامل ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960 کی دہائی کے آخر میں پی ٹی وی راولپنڈی اسٹیشن سے کیا [4]۔
حسینہ معین کے ڈرامے تنہائیاں میں آپا بیگم کا کردار بلاشبہ ان کے کیریئر کا سب سے بہترین اور مشہور کردار ہے جس میں انھوں نے ایک سخت گیر بہن کا کردار ادا کیا۔ جمشید انصاری بطور بقراط کے ساتھ ان کے مکالمے بہت پسند کیے گئے۔
انکل عرفی میں غازی آپا کا کردار شہرہ آفاق حیثیت رکھتا ہے۔ستارہ اور مہروالنساء میں انھوں نے ستارہ (عتیقہ اوڈھو) کی خود غرضی ماں کا کردار ادا کیا۔ "آنگن ٹیڑھا" میں انھوں نے محبوب احمد (شکیل) کی ساس عرف سلیہ بیگم کا کردار ادا کیا۔
وفات
ترمیم19 دسمبر 2005ء کو پاکستان ٹیلی وژن کی مایہ ناز اداکارہ عذرا شیروانی نے امریکا میں وفات پائی جہاں وہ ایک طویل عرصے سے اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں۔ عذرا شیروانی امریکا ہی میں آسودۂ خاک ہیں۔
مزید پڑھیے
ترمیم- عذرا ناز
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm3894338/ — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2016
- ↑ "15 Famous Pakistani Dramas of All Time To Watch". DESIblitz (انگریزی میں). 10 جولائی 2019. Retrieved 2019-09-14.
- ↑ "Old Pakistani TV drama 'Uncle Urfi' still rules over a million hearts". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2019-09-14.
- ^ ا ب پ "Archived copy"۔ 2010-03-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-07-24
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link)