19 دسمبر
17 دسمبر | 18 دسمبر | 19 دسمبر | 20 دسمبر | 21 دسمبر |
واقعاتترميم
- 1984ء - جنرل ضیاء الحق نے پاکستان میں صدارتی ریفرنڈم کروایا۔ اس ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ضیاء الحق نے خود کو آئندہ پانچ سال کے لیے ملک کا صدر قرار دے دیا۔
- 2001ء - نائن الیون کے نتیجے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں لگنے والی آگ پر تین ماہ بعد مکمل طور قابو پایا گیا ۔[1]
- 1998ء - امریکی اور برطانوی فوجوں کی عراق پر چار روزہ بمباری کا اختتام ہوا۔[1]
- 1984ء - برطانیہ اور چین کے درمیان ہانگ کانگ کو خود مختاری دینے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔[1]
- 1950ء - گورنر جنرل پاکستان خواجا ناظم الدین نے مردان میں پریمیئر شوگرملز کا افتتاح کیا ۔[1]
ولادتترميم
- 1768ء۔ نقش دل سلطان ، سلطان سلطنت عثمانیہ عبدالحمید اول کی بیوی اور والدہ سلطان بطور محمد ثانی کی ماں تھی۔
- 1852ء۔ البرٹ اے مچلسن امریکا کے ایک طبیعیات دان تھے جنھیں 1907ء میں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا ۔
- 1880ء - برصغیر کے نامور مصور فیضی رحمان کا یوم پیدائش ۔[1]
- 1919ء۔ اوم پرکاش بخشی چھِبر ایک بھارتی اداکار تھے۔ شرابی اور لاوارثسمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
- 1935ء - معروف ادیب شاعر اور کالم نگار مشفق خواجا لاہور میں پیدا ہوئے ۔[1]
- 1952ء۔ عبدالرؤف خالد،ایک پاکستانی اداکار ، فلمساز اور ٹیلی ویژن مصنف اور ہدایتکار تھے۔
- 1961ء۔ ایرک ایلن کورنیل امریکا کے ایک طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا تھا۔ یہ انعام 2001 میں انہوں نے اپنے ہم وطن سائنس دان کارل ایڈون ویمین اور جرمن سائنس دان ولف گینگ کٹرلی کے ساتھ بوس آئنسٹائن کنڈنسیشن پر کام کرنے کیوجہ سے حاصل کیا۔
وفاتترميم
- 1860ء۔ لارڈ ڈلہوزی ہندوستان کا گورنر جنرل تھا۔ 1848ء میں ہندوستان آیا۔ بہادر شاہ ظفر آخری مغل بادشاہ کو ڈلہوزی نے ہی شاہی قلعے کا آخری تاجدار ہونے کا نوٹس دیا تھا۔
- 1921ء۔ رابرٹ ایچ۔ گربس ایک امریکی نوبل انعام یافتہ کیمیا دان تھے۔ انہیں نامیاتی کیمیا میں مستعمل ایک طریقے میٹا میتھیسس پر کام کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
- 1953ء ۔ رابرٹ انڈریو ملکین امریکہ کے ایک طبیعیات دان تھے، جنھیں 1923ء میں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا۔
- 1962ء۔ محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد قادری ایک عالم دین تھے جنھوں نے اسلام کی بہت خدمت کی اور تحریک پاکستان میں بھی حصہ لیا ان کے بیٹے حاجی فضل کریم بھی سیاست میں رہے اب ان کے پوتے صاحبزادہ فیض رسول موجودہ سجادہ نشین ہیں
- 1998ء۔ پروفیسر ڈاکٹر عبادت بریلوی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور اردو نقاد، محقق، معلم، خاکہ نگار اور سفرنامہ نگار تھے
- 2005ء۔ عذرا شیروانی پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ تھیں ان کا کیریئر 35 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے جس میں انھوں نے مختلف کردار ادا کیے