عرفانہ ملاح
عرفانہ ملاح جامعہ سندھ میں ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں پروفیسر ہیں۔ وہ انسانی حقوق کی کارکن اور ویمن ایکشن فورم کی رہنما ہیں ۔[1]
عرفانہ ملاح | |
---|---|
عرفانہ ملاح | |
معلومات شخصیت | |
قومیت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | پی ایچ ڈی کیمیا، جامعہ سندھ کی پروفیسر کیمیا |
کارہائے نمایاں | ویمن ایکش فورم کی رہنماء |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمعرفانہ کا پورا نام عرفانہ بیگم ہے۔ انھوں نے 1998 میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی کیمیا، 2002 میں کیمیا میں ایم فل اور 2012 میں جامعہ سندھ جامشورو سے پی ایچ ڈی کیمیا کی ڈگری لی۔[2]
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمعرفانہ دس سالوں سے اساتذہ کی یونین میں مسلسل انتخاب جیتتی رہی ہیں۔ تاہم، اپوزیشن گروپ نے ہمیشہ انھیں نشانہ بنایا اور انھیں تمام مشکلات کے خلاف بہادری کے ساتھ مسلسل لڑنا پڑا۔ انھوں نے حیدرآباد سندھ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ کیفے خان بدوش میں شاعر شیخ ایاز کے بارے میں ایک ادبی پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ سندھی زبان میں کالم لکھتی ہیں اور وہ دو دہائیوں سے مختلف ٹی وی چینلز کے بہت سے شوز کی میزبانی بھی کر رہی ہیں۔[3][4][5][6]
ویمن ایکشن فورم
ترمیمعرفانہ نے، امر سندھو کے ساتھ مل کر حیدرآباد میں سن 2008 میں ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) کے باب کا آغاز کیا تھا۔ تب سے وہ ڈبلیو اے ایف کے ساتھ سرگرمی سے کام کررہی ہیں۔[7] [8][9][10] 2020ء میں انھوں نے سکھر میں ہونے والے عورت مارچ کی قیادت کی۔ [11]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "'Stoking of ethnic tensions' by govt condemned"۔ دی نیوز۔ 10 January 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2010 [مردہ ربط]
- ↑ "Faculty Members – University of Sindh Jamshoro" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2020[مردہ ربط]
- ↑ The Newspaper's Staff Correspondent (18 June 2015)۔ "Literati pay tribute to Hassan Mujtaba"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)
- ↑ "Peerless Sindhi poet Shaikh Ayaz comes back to life at week-long festival"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2015-12-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020
- ↑ "دنيا جي ڪوڙي ترقي جو ماسڪ روڙيندڙ وبا....ڊاڪٽر عرفانه ملاح -" (بزبان سندھی)۔ 2020-04-12
- ↑ "Arfana Mallah – Karachi Literature Festival" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2020
- ↑ "Women decide to fight back"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 25 February 2009
- ↑ The Newspaper's Staff Correspondent (18 June 2020)۔ "Call for end to extremist tendencies"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)
- ↑ The Newspaper's Staff Reporter (12 July 2012)۔ "Demand for probe into attack on SU teachers"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)
- ↑ The Newspaper's Staff Correspondent (10 July 2012)۔ "Amar Sindhu injured in attack"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)
- ↑ "عورت مارچ کی قیادت اور فنڈنگ پر اعتراضات کی وجہ کیا؟"۔ BBC News اردو