عروج آفتاب (پیدائش:11 مارچ 1985ء) امریکا میں مقیم، ایک پاکستانی نژاد گلوکارہ، میوزک کمپوزر اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کے ہاں موسیقی کے اسلوب کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

عروج آفتاب
 

معلومات شخصیت
پیدائش 11 مارچ 1985ء (39 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاض   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
آلہ موسیقی صوت ،  گٹار [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادر علمی برکلی کالج آف میوزک [3][2]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ موسیقار ،  نغمہ ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
گریمی اعزاز برائےبہترین گلوبل میوزیک پرفارمینس (2022)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

عروج آفتاب سعودی عرب میں مقیم پاکستانی والدین کے گھر پیدا ہوئیں جب وہ تقریباً دس سال کی تھیں تو ان کے والدین اپنے آبائی وطن لاہور، پاکستان واپس آگئے۔ اس نے آٹوڈیکٹ میں گٹار بجانا سیکھا اور بلی ہالیڈے، ہری پرساد چورسیا، ماریہ کیری، بیگم اختر کو سنتے ہوئے آہستہ آہستہ اپنے گانے کا انداز بہتر کیا۔اس وقت عروج آفتاب ایک ایسے ملک میں رہتی تھیں جہاں مغربی آن لائن پلیٹ فارمز تک رسائی مشکل تھی  تاہم، اس تناظر میں، وہ 2000ء کی دہائی کے اوائل میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی پہلی موسیقاروں میں سے ایک بن گئیں۔ ان کے گانے "میرا پیار" اور "ہلیلوجاہ" کے گانے بہت زیادہ پسند کیے گئے۔[4]ع

عروج آفتاب انیس سال کی عمر میں (2005) میں امریکا چلی گئی۔[5] اور بوسٹن کے برکلی کالج آف میوزک سے میوزک پروڈکشن اور انجینئری اور جاز کمپوزیشن میں ڈگری حاصل کی۔ وہ 2010 میں نیویارک چلی گئیں اور بطور ایڈیٹر اور فلمیوں کے لیے موسیقی دینا شرع کی۔ اپنی گریجویشن کے بعد سے عروج آفتاب  وہیں مقیم ہے۔

عملی زندگی

ترمیم

اپریل 2011ء میں، آفتاب کو کلاسیکی موسیقی انٹرنیٹ ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے شروع کردہ "40 سال سے کم عمر کے 100 کمپوزر" میں شامل کیا گیا۔[6]

عروج آفتاب کا پہلا البم، برڈ انڈر واٹر، 2014 میں آزادانہ طور پر ریلیز ہوا تھا۔ اسے فنانشل ٹائمز کے ڈیوڈ ہونیگ مین کی طرف سے تنقیدی پزیرائی ملی جنھوں نے مارچ 2015 میں البم کو پانچ میں سے چار ستارے دیے۔

انھوں نے دستاویزی فلم آرمڈ ود فیتھ (2017) میں ایڈیٹر کے طور پر بھی  کام کیا۔اس کے بعد 2018 کا ایمی ایوارڈ جیتا۔

ان کا دوسرا البم سائرن آئی لینڈز، 12 جون 2018 کو نیو ایمسٹرڈیم ریکارڈز کے ذریعے ریلیز ہوا۔ این پی آر نے البم کو اپنی "پسندیدہ الیکٹرانک اور ڈانس میوزک آف 2018" کی فہرست میں شامل کیا۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی "2018 کے 25 بہترین کلاسیکل میوسیقی گانوں" کی فہرست میں البم کی نمائندگی کرنے والے گانے "جزیرہ نمبر 2" کو درج کیا۔ جولائی 2018 کے وسط میں، برڈ انڈر واٹر سے لیا گیا گانا "لولی این پی آر" NPR کی "21 ویں صدی کی خواتین کے 200 عظیم ترین گانوں" کی فہرست میں 150 نمبر پر تھا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. آئی ایس این آئی: https://isni.org/isni/0000000466284771
  2. ^ ا ب https://college.berklee.edu/news/763/student-profile-arooj-aftab — اخذ شدہ بتاریخ: 12 نومبر 2021
  3. https://pitchfork.com/features/rising/arooj-aftab-vulture-prince-interview/ — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2021
  4. "China, The Trafficking Situation"۔ United Nations Action for Cooperation Against Trafficking in Persons (UN-ACT)
  5. Glickman، Simon (21 دسمبر 2021)۔ "Arooj Aftab: In Heart And Mind"۔ Interview۔ Hits۔ 2021-12-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-28
  6. "The Mix: 100 Composers Under 40"{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: url-status (link)