عزیز اللہ اعظمی (7 اپریل 1929 – 24 مئی 2013)، (AU اعظمی سے بھی مشہور) ایک بھارتی سیاست دان تھے، جو 1980 میں جونپور پارلیمانی حلقہ سے ساتویں لوک سبھا کے رکن رہے۔ وہ [1] جنتا پارٹی (ایس) سے وابستہ تھے۔ [2]

سیرت

ترمیم

وہ 7 اپریل 1929 کو یوپی کے ضلع اعظم گڑھ کے گاؤں بکھرا میں الحاج محمد نذیر کے ہاں پیدا ہوئے۔ [3] انھوں نے اپنی تعلیم دارالعلوم ندوۃ العلماء حاصل کی اور بعد میں 1956 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے یونانی میڈیسن اینڈ سرجری (BUMS) میں عالمیت کی سند حاصل کی۔ میڈیسن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انھوں نے آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس قائم کی اور جونپور، اتر پردیش میں طب کی مشق کرنے کے علاوہ اس کے صدر کی خدمات انجام دیں۔ وہ آل انڈیا مسلم مجلس سے بھی وابستہ رہے۔ [1]

ان کی اہلیہ مسرور جہاں اعظمی تھیں، جن سے ان کے دس بچے تھے جن میں دو بیٹیاں اور آٹھ بیٹے تھے۔ [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Obituaries"۔ The Milli Gazette — Indian Muslims Leading News Source۔ 2013-05-17۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2021 
  2. "Dr. Azizullah Azmi"۔ ENTRANCEINDIA۔ 13 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2021 
  3. ^ ا ب "Members Bioprofile"۔ Parliament of India, Lok Sabha۔ 1951-05-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2021