پوتیفار
(عزیز مصر سے رجوع مکرر)
پوتیفار یا فوطیفار (Potifar یا Potiphar) (تلفظ: فوطیفار )[1] فرعون کا ایک حاکم جس کا ذکر یوسف کے مصر آنے کے سلسلہ میں کیا گیا ہے۔ یوسف کو فوطیفار نے اسمٰعیلیوں سے خرید کر اُسے اپنے گھر کا منتظم بنایا۔ اُس کی بیوی نے یوسف پر جھوٹا الزام لگایا۔ چنانچہ وہ قید میں ڈالے گئے۔ قرآن میں اس کا ذکر نام کے بغیر ہے۔ کتاب مقدس میں پوتیفار کی بیوی کا نام موجود نہیں، یہودی اور مسلم روایات کے مطابق اس کا نام زلیخا بیان کیا جاتا ہے۔تالمود میں اس کا نام راعیل آیا ہے۔
پوتیفار | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | بوتيفار بن روحيب |
دیگر نام | قوطفير قوطيفار |
لقب | عزيز مصر |
زوجہ | راعيل بنت رماييل |
والد | روحيب |
والدہ | إغراث |
عملی زندگی | |
پیشہ | وزير |
درستی - ترمیم |