صوبہ الجند
(علاقہ الجند سے رجوع مکرر)
الجند یمن کے ان چھ صوبوں میں سے ایک ہے جن کے اگلے آئین میں فعال ہونے کی توقع ہے، جو جنوب مغربی یمن میں ایک وفاقی خود مختار علاقہ ہوگا۔ الجند کے صوبہ میں دو "ولایات" شامل ہیں، یعنی تعز اور اِب، اس کا دار الحکومت تعز ہے۔[1]
صوبہ الجند | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | یمن |
دار الحکومت | تعز |
آبادی | |
کل آبادی | 4361753 |
قابل ذکر | |
درستی - ترمیم |
وجہ تسمیہ
ترمیماس علاقے کا نام "الجند" اس تاریخی مسجد جامع الجند کی وجہ سے رکھا گیا ہے، جس کو صحابی جلیل معاذ بن جبل نے ہجرت کے چھٹے سال تعمیر کیا تھا، جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل یمن کی تبلیغ و تعلیم کے لیے بھیجا تھا۔