راشد الخیری

ناول نگار
(علامہ راشد الخیری سے رجوع مکرر)

علامہ راشد الخیری (ولادت: 1868ء - وفات: 1936ء) برصغیر کے معروف اردو کے مزاح نگار اور ناول نگار تھے۔‌

راشد الخیری
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1868ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی،  برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1936ء (67–68 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد صادق الخیری  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ناول نگار،  مدیر،  افسانہ نگار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں عصمت  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

راشد الخیری کی پیدائش دہلی میں 1868ء میں ہوئی۔ والد کا نام عبد الواجد تھا ان کے مورث اعلیٰ کا نام مولانا ابولخیر اللہ تھا جو شاہجہان کے عہد میں عرب سے یہاں آکر آباد ہوئے۔ اس لیے یہ اپنے نام کے ساتھ خیری کا لفظ لگاتے ہیں شروع میں اپنے گھر پر ہی اردو، فارسی پڑھی پھر عربی اسکول میں داخل ہوئے کچھ زمانے تک الطاف حسین حالی سے بھی پڑھتے رہے۔ یہ زمانہ ملک میں جہالت کا زمانہ تھا اور طبقہ نسواں کی حالت تو بہت ہی ابتر تھی اس حالت نے مولانا کے دل کو تڑپا دیا اور دل میں ٹھان لی کہ اپنی تحریروں سے اس کی اصلاح کی کوشش کریں گے چنانچہ انھوں نے طبقہ نسواں کی اصلاح اور بہبود کے لیے تین رسالے (بنات)، جوہر نسوان اور (عصمت) جاری کیے ان میں سے (عصمت) ان کی وفات کے بعد بھی چلتا رہا۔ وہ اردو کے چند خوش قسمت مصنفوں میں تھے جن کی کتابیں کثیر التعداد ہونے کے ساتھ ہی قبول عام کی سند حاصل کر چکی تھیں۔ راشد الخیری کا انتقال 1936ء میں ہوا۔

تصانیف ترمیم

  • سمرنا کا چاند
  • صبح زندگی
  • شام زندگی
  • شب زندگی
  • نوحہ زندگی
  • ماہ عجم
  • شاہین و درّاج
  • نانی عشو
  • جوہرِ عصمت
  • محبوبِ خداوند
  • آمنہ کا لال
  • عروسِ کربلا
  • الزہرا
  • سرابِ مغرب
  • بنت الوقت
  • حیاتِ صالحہ
  • سیدہ کا لال

نیز انھوں نے خواتین کے لیے کئی رسائل جاری کیے جن میں صمت، سہیلی، بنات اور جوہرِ نسواں قابلِ ذکر ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/240712 — بنام: Rāshidulk̲h̲airī — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2020