گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے فائٹر

علومی کریم شاہین 26 مارچ 1991ء کو پیدا ہوئے ، [1]

ان کی پیدائش کریم آباد ، وادی ہنزہ ، گلگت بلتستان ، پاکستان میں ایم ایم اے لڑاکا کھلاڑیوں کے ایک خاندان میں ہوئی، کریم نے اپنے بھائیوں ، علومی، احتشام کریم اور علی سلطان کے ساتھ مل کر ایم ایم اے جم ، "فائٹ فورٹریس" قائم کیا - یہ جم پاکستان میں ایم ایم اے کے پہلے تربیتی مراکز میں سے ایک ہے۔

علومی کریم نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں اب تک نو فائٹ جیتی ہیں اور چھ میں شکست کا سامنا کیا۔

ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں،

ستمبر 2022ء میں علومی کریم نے ایشیا ایم ایم اے کے اہم یونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف شاندار فتح حاصل کی،

اگست 2016ء میں فلپائن کے شہر منیلا میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں علومی کریم نے بھارت کے یادوندر سنگھ کو زیر کیا، ۔ تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر ججز نے متفقہ طور پر علومی کریم کو فاتح قرار دیا،

علومی کریم 2015ء میں انڈرگراؤنڈبیٹل مکس مارشل آرٹس میں اکسٹھ کلوگرام کیٹیگری میں بیلٹ بھی جیت چکے ہیں،

پاکستان کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم ان کی ہمشیرہ ہیں،

کارنامے ترمیم

  • 2015ء میں علومی کریم انڈرگراؤنڈبیٹل مکس مارشل آرٹس میں اکسٹھ کلوگرام کیٹیگری میں بیلٹ بھی جیتے،[2]
  • 2 اگست 2016ء میں دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ کا سالانہ میلہ فلپائن میں سجا۔ جس میں پاکستان کے علومی کریم شاہین نے یدوندر سنگھ کو شکست دے دی جو ایونٹ میں مسلسل 4 برسوں سے ناقابل شکست تھا[3]

حوالہ جات ترمیم