علیم احمد
علیم احمد ماہنامہ گلوبل سائنس کے مدیر ہیں ۔ وہ 1987ء سے سائنسی صحافت کر رہے ہیں[1]۔ ماہنامہ گلوبل سائنس سے پہلے وہ سائنس میگزین اور سائنس ڈائجسٹ کے مدیر رہ چکے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے سائنس کا ہفت روزہ پروگرام کرتے رہے ہیں۔ وہ ورلڈ کانفرنس آف سائنس جرنلسٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے صحافی ہیں۔ وہ مختلف ویب سائٹس پر پاکستان میں سائنسی رسائل کی اہمیت پر لکھتے رہتے ہیں۔
علیم احمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | کراچی |
شہریت | پاکستان |
درستی - ترمیم |
تراجم
ترمیمعلیم احمد نے سٹیفن ہاکنگ کی کتابوں کائنات کا مکمل ترین نظریہ اور بڑے سوالوں کے مختصر جواب کے نام سے بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے ہارون یحیی کی کتاب کا بھی ترجمہ کیا ہے۔