علی بن ظیبان
علی بن ظبیان فقیہ ،محدث ، عالم عارف ،ورع تھے۔
نام و کنیت
ترمیمان کا نام علی بن ظبیان بن ہلال عیسی کوفی اور کنیت ابو الحسن تھی ۔
علمی مقام
ترمیمابتدا میں آپ شرقی بغداد کے قاضی مقرر ہوئے ، جب ہارون رشید کی خلافت کا دور دورہ ہوا تو آپ قاضی القضاۃ بنے ، آپ ہمیشہ بوریئے پر بیٹھاکرتے تھے ،لوگوں نے آپ سے کہا کہ آپ کیوں بور یئے پر بیٹھا کرتے ہیں حالانکہ آپ سے پہلے جو قاضی تھے وہ مسند پر بیٹھا کرتے تھے ۔ آپ نے فرمایا کہ مجھ کو شرم آتی ہے کہ دو مسلمان بھائی میرے آگے بوریئے پر بیٹھیں اور میں مسند پر اجلاس کروں ۔ اور ابن ماجہ نے آپ سے تخریج کی۔
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ حدائق الحنفیہ: صفحہ 157مولوی فقیر محمد جہلمی : مکتبہ حسن سہیل لاہور