علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

کراچی کا فنی و تکنیکی تعلیم کا ادارہ

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (انگریزی: Aligarh Institute of Technology)کراچی پاکستان میں قائم فنی و تکنیکی تعلیم کا ایک ادارہ ہے جسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابقہ طالب علموں کی تنظیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن پاکستان نے 1989ء میں قائم کیا۔ اس ادارے کا سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی سے الحاق ہے۔ اس ادارے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرونکس، الیکٹریکل اور بائیو میڈیکل کے شعبوں میں تین سالہ ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینئری (DAE)، کمپیوٹر سائنس اور بائیو انفارمیٹکس کے شعبوں میں بی ایس (BS) اور مختلف شعبوں میں ایم ایس (MS) کی پروگرام پر مشتمل تعلیم دی جاتی ہے۔[1]

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کراچی
مقام
، سندھ
پاکستان
معلومات
قسمفنی و تکنیکی تعلیم کا ادارہ
قائم1989ء
بانیعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن پاکستان
حیثیتنجی ادارہ
چیئرمین مجلس منتظمینجاوید انور
پرنسپلمحمود پٹھان
کنوینر انتظامی کمیٹیسید انور علی
ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹساحمد کمال زبیری
فیکلٹیالیکٹرونکس
الیکٹریکل
بائیو میڈیکل
بائیو انفارمیٹکس
کمپیوٹر سائنس
تدریسی عملہانجینئر سید شاکر علی
شاہد جمیل
انجینئر نازش طارق
محمد پرویز اقبال
سید ریحان علی
ثناء شفیق
الحاقسرسید یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی
سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن
ڈپٹی رجسٹرارمحمد نعیم صدیقی
مخففAIT
ویب سائٹ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم