عمران خان مہمند (وفات: 18 جون، 2013)، ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو 2013 میں PK-27 (مردان-V) سے خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن تھے۔ انھوں نے 2013 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ انھوں نے اسمبلی میں منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں شمولیت اختیار کی۔

عمران خان مہمند
معلومات شخصیت

موت ترمیم

18 جون 2013 کو مردان میں ایک جنازے میں بم دھماکے کے دوران عمرا ن خان مہمند شہید ہو گئے ۔ [1] وہ نو منتخب خیبر پختونخوا اسمبلی کے دوسرے رکن تھے جنہیں ہفتے قبل فرید خان کے ٹارگٹ کلنگ کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

حوالہ جات ترمیم