عمران نقوی معروف صحافی اور صدارتی سیرت ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر ہیں۔

لاہور کے علاقہ شاہدرہ سے تعلق رکھنے والے سید عمران نقوی دنیائے نعت کے عظیم محقق پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی (شہید) کے برادرِ اصغر تھے، آپ کافی عرصہ تک روزنامہ نوائے وقت سے منسلک رہے اور اخبار کے ادبی ایڈیشن کے لیے لا تعداد فیچرز لکھے اور وقت کی اہم اور معتبر ادبی شخصیات کے انٹرویوز کیے جبکہ بعد ازاں وہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ سے وابستہ رہے، شاعری میں بھی عمران نقوی نے خوب مقام بنایا اور متعدد شعری مجموعے تخلیق کیے جن میں ایک خوبصورت مجموعہء نعت "وجب الشکر علینا" بھی شامل ہے جو 2011 میں اشاعت پزیر ہوا، ان کی دیگر شعری و نثری کتب میں "خیمہء شام، حرفِ ملاقات، حرف زار، شرفِ ملاقات اور کل دی گَل اے، وغیرہ شامل ہیں ان کی تخلیقات پر انھیں متعدد قومی اور صوبائی ایوارڈز اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔ انھوں نے نعتیہ ادب سے منسلک اہم شخصیات کی زندگی اور فن کے حوالے سے جامع کتب بھی ترتیب دیں جن میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی کی حیات و خدمات پر کتاب "دلیلِ آفتاب" اور مجددِ نعت جناب حفیظ تائب کی خدمات کو بیان کرتی "اک شخص مہکتی چھاؤں سا" شامل ہیں۔

عمران نقوی 3 ستمبر 2020ء کو وفات پاگئے ، نماز جنازہ و تدفین 4 ستمبر تین بجے شاہدرہ میں ہوئی،

حوالہ جات

ترمیم