عمری
عمری (عبرانی: עָמְרִי) شمالی اسرائیل کا چھٹا بادشاہ تھا۔ شروع میں بادشاہ ایلہ کے تحت لشکر کا سردار تھا۔ جب ایلہ کا قتل ہوا تو سارے اِسرائیل نے اُسے بادشاہ بنایا۔[1] اُس کی حکومت کے اوائل میں اُسے زمری اور تبنی سے مقابلہ کرنا پڑا لیکن بالآخر عمری کامیاب ہوا۔ اُس نے ترضہ میں چھ برس حکومت کی۔ اِس کے بعد اُس نے اپنا دار الخلافہ سامریہ میں تبدیل کیا جسے اُس نے اُس پہاڑ کے مالک سمر سے دو قنطار چاندی میں خریدا اور اُسی سے منسوب کرکے اُسے سامریہ کا نام دے دیا۔ عمری کے کام خدا وند کو ناپسند تھے۔ اُس نے اپنے بیٹے اخی اب کی شادی ایزبل سے کی جو نہایت بری عورت تھی۔ اس کے باعث اسرائیل میں بعل کی پوجا کو فروغ ہوا۔[2]
عمری | |
---|---|
شاہِ سامری اسرائیل | |
عمری | |
884 ق۔م – 873 ق۔م | |
پیشرو | زمری، تبنی |
جانشین | اخی اب |
نسل | اخی اب |
خاندان | عمری شاہی گھرانہ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ 1 سلاطین 16:10، 16-28
- ↑ "عمری"۔ دائرۃ المعارف بریطانیکا۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2017ء