عورتوں کی قومی تنظیم
عورتوں کی قومی تنظیم یا ناو (NOW) ایک امریکی نسائیتی تنظیم ہے۔ جو 1966ء میں قائم ہوئی۔ اس کے پورے امریکا اور واشنگٹن ڈی سی میں پانچ سو پچاس سے زیادہ دفاتر ہیں۔ اس کی بنیاد جون 1966 میں دی سکسیسر ٹو دی پریزیڈینٹل کمیشن آن ری سٹیٹس آف وومن کے 28 اور ان کے علاوہ مزید 21 عورتوں نے رکھی۔ جو بعد میں اکتوبر 1966ء میں اس کی بانی بنی سو ان کل ملاکر 49 بانی ارکان تھے۔ اس کے بانی اس حوالے سے کافی متفق تھے کہ حکومت عورت سے برتے جانے والے امتیاز کے خلاف قانون کو لاگو نہیں کر رہی ہے۔ اس کے مقاصد واشنگٹن میں اس کی بنیاد رکھتے وقت طے کیے گئے ان میں واضح طور پر اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ وہ وقت آگیا ہے جب موجودہ حالات کے تحت عورتوں کو امریکی اور انسان ہونے کے طور پر برابر مواقع فراہم کرنے اور آزادی انتخاب سے روکنے کے قوانین کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ جس نے نہ صرف عورتوں کے تحفظات کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کیا اور اس کے تحریر کردہ ایک بیان میں مقاصد کا تعین کیا گیا کہ امریکی معاشرے میں عورت کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے عملی جدوجہد کی جائے گی اس کے میدان یہ ہوں گے
- اسقاط حمل اور افزائش نسل کے لیے صحت کی فراہمی۔
- عورتوں کے خلاف تشدد
- نسل پرستی کا خاتمہ
- ہم جنس پرست عورتوں کے حقوق
- معاشی انصاف
عورتوں کی قومی تنظیم | |
---|---|
مخفف | NOW |
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
صدر دفتر | واشنگٹن ڈی سی |
تاریخ تاسیس | 1966 |
بانی | پاؤلی مرے ، بیٹی فریڈن |
قسم | 501(c)(4)، charitable organization[1] |
سیاسی نظریات | آزاد خیال نسائیت |
کلیدی شخصیات | ٹونی وان پیلیٹ، صدر۔ کرسچن نینس، نائب صدر;[2] |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
تنظیم کا فیصلہ تھا کہ ان تبدیلیوں کو عملی صورت دینے کے لیے محنت سے عامہ ہموار کرنے کے لیے ریلیوں، مارچ اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "NATIONAL ORGANIZATION FOR WOMEN INC | Open990"۔ www.open990.org۔ 26 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2021
- ↑ "NOW Officers"۔ National Organization for Women۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2019
- ↑ "Issues"۔ National Organization for Women۔ 02 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2013
- ↑ "NATIONAL ORGANIZATION FOR WOMEN INC | Open990"۔ www.open990.org۔ 26 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2021
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر National Organization for Women سے متعلق تصاویر