آزاد خیال نسائيت، جسے مین اسٹریم فیمینزم بھی کہا جاتا ہے، نسائیت کی ایک مرکزی شاخ ہے جو اس کی توجہ آزادانہ جمہوریت کے دائرہ کار میں سیاسی اور قانونی اصلاحات کے ذریعے صنفی مساوات کے حصول پر مرکوز ہے۔ نسائیت کے "تین بڑے" مکاتب فکر[1] کے سب سے قدیم اسکول کی حیثیت سے، 19 ویں صدی کی نسائیت کی پہلی لہر کی جڑیں خاص طور پر خواتین کے استحصال اور تعلیم تک رسائی پر مرکوز تھیں اور اس کا تعلق 19 ویں صدی کی آزاد خیالی اور ترقی پسندی سے تھا۔ روایتی آزاد خیالی نسائيت کی سیاسی اور قانونی اصلاحات پر ایک خاص توجہ ہے جس کا مقصد خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ آزاد خیال ماہرین نسائیت کا موقف ہے کہ معاشرہ اس غلط عقیدے کا حامل ہے کہ عورت فطرت کے لحاظ سے مرد سے فکری اور جسمانی دونوں طور پر کم قابل ہے۔ اس طرح اس کا اکادمی، فورم اور بازار میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے۔ آزاد خیال ماہرین نسائیت کا خیال ہے کہ "خواتین کے ماتحت ہونے کی وجہ رواج اور قانونی رکاوٹوں کے ایک ایسے مجموعے میں ہے جو خواتین کے داخلے اور نام نہاد عوامی دنیا میں کامیابی کو روکتی ہے" اور اس کے لیے سیاسی اور قانونی اصلاحات میں جنسی مساوات کے لیے کوشش کریں۔[2]آزاد خیال نسائیت "مرکزی دھارے میں شامل معاشرے کے ڈھانچے میں خواتین کو اس میں ضم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔[3]

مصنیفن ترمیم

اس نظریہ سے وابستہ نسائیت کے مصنفین میں میری والسٹن کرافٹ، جان اسٹوئرٹ مل، ہیلن ٹیلر، الزبیتھ اسٹنٹن اور جینا کروگ شامل ہیں۔ دوسری لہر کے نسائیت پسندوں میں بٹی فریڈن، گلوریا اسٹینیم، سیمون دی بووار؛ اور نسائیت کی تیسری لہر میں ربیکا واکر شامل ہیں۔

الزبیتھ سٹینٹن ترمیم

الزبیتھ سٹینٹن، (1815–1902) نسائیت کی پہلی لہر میں سب سے زیادہ بااثر خواتین میں سے ایک تھیں۔ ایک امریکی سماجی کارکن، وہ سنیکا فالز اجلاس، جو خواتین کے حقوق کے لیے پہلا اجتماع تھا، اس کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ اس اجلاس کا انعقاد نیو یارک کے سینیکا فالس میں ہوا تھا۔ اسٹینٹن کے لیے نہ صرف حق رائے دہی کی تحریک اہم تھی، بل کہ وہ خواتین کے والدین اور تحویل کے حقوق، طلاق کے قوانین، پیدائش پر قابو پانے، ملازمت اور مالی حقوق سمیت دیگر امور میں بھی شامل تھی۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. Mary Maynard (1995)۔ "Beyond the 'big three': the development of feminist theory into the 1990s"۔ Women's History Review۔ 4 (3): 259–281 
  2. Rosemarie Tong (1992)۔ "Liberal feminism"۔ Feminist thought: a comprehensive introduction۔ London: Routledge۔ ISBN 978-0-415-07874-0 
  3. Rebecca West۔ "Kinds of Feminism"۔ University of Alabama in Huntsville 
  4. Jean H. Baker (2005)۔ Sisters: the lives of America's suffragists۔ New York: Hill and Wang۔ ISBN 978-0-8090-9528-5