عُضو
علم طب و حکمت اور شعبۂ حیاتیات میں عضو سے مراد کسی نسیج سے ملکر بننے والے ایک ایسے جسم کی ہوتی ہے کہ جو کوئی مخصوص فعل (function) انجام دیتا ہو اور عام طور پر اپنے لیے معاون دیگر اعضاء کے ساتھ شامل ہو کر ایک نظام جسم تشکیل دے سکتا ہو۔ اس کی جمع اعضاء کی جاتی ہے اور انگریزی میں اسے Organ کہا جاتا ہے۔ مختلف اعضاء کی عام مثالوں میں ؛ معدہ، دماغ، قلب و گردے وغیرہ کے نام پیش کیے جا سکتے ہیں۔