پکسل
(عکصر سے رجوع مکرر)
سائنس اور بطور خاص کمپیوٹر علوم میں پِکسل یا عکصر سے مراد کسی بھی عکس یا گراف کے ایک نقطہ کی ہوتی ہے۔عکصر دراصل عکس اور عنصر کا مرکب لفظ ہے اور انگریزی میں اسے pixel کہتے ہیں جو اردو نام کی طرح picture اور element کا مرکب ہے۔سب سے پہلے اس کا استعمال بعید نما (ٹیلی وژن) کی تصویر یا عکس کے چھوٹے چھوٹے نقاط یا عناصر کے لیے کیا گیا تھا اور اسی وجہ سے اسے عکصر کہا جاتا ہے۔ دیکھیے وجہ تسمیہ۔
بالائی تصویر میں اصل جسامت کے عکس (قدرے پس منظر میں) کا ایک مخصوص حصہ بہت بڑا کر کے دکھا یا گیا ہے جس میں عکس کے عناصر (عنصر کی جمع) کو چھوٹے چھوٹے مکعب کی حیثیت سے دیکھا جا سکتا ہے؛ یہی دراصل اس عکس کے عناصر یعنی عکصر ہیں۔ | |||
|
عکصر کا لفظ دو الفاظ کے جزیات سے ڈھالا گیا ایک لفظ ہے۔
انگریزی میں اسے pixel کہا جاتا ہے اور یہاں بھی اس کا ماخوذی عمل اسی طرح ہے کہ اس کو 1969ء میں
- picture سے pix اور
- element سے el لے کر ڈھالا گیا۔