قرون وسطی
(عہد وسطی سے رجوع مکرر)
قرون وسطیٰ یا ازمنۂ وسطیٰ (انگریزی: medieval / middle ages) تین حصوں میں منقسم یورپ کی روایتی تاریخ کا درمیانی عہد ہے۔
یورپ کی تاریخ عام طور پر عہد عتیق کی قدیم تہذیب، قرون وسطیٰ اور زمانہ جدید کے درمیان تقسیم کی جاتی ہے۔ مغربی یورپ کا ازمنۂ وسطیٰ رومی سلطنت کی تقسیم (مغربی رومی سلطنت اور مشرقی بزنطینی سلطنت کے درمیان) اور غیر مہذب اقوام کے حملوں یعنی 5ویں صدی عیسوی سے شروع ہو کر 16ویں صدی میں پروٹسٹنٹ اصلاحِ کلیسیا (Protestant Reformation) کے دوران مسیحیت کی فرقہ بندی، فتح قسطنطنیہ اور سمندر پار جستجو کے لیے دنیا بھر یورپی توسیع کے آغاز پر ختم ہوتا ہے۔ یعنی یہ ایک ہزار سے زائد سال کا دور ہے جسے ازمنۂ وسطیٰ کہا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیمیہ تمام تر مختلف تبدیلیاں ابتدائی عہدِ جدید کے آغاز کو ظاہر کرتی ہیں جو صنعتی انقلاب کا ضامن بنا۔