عینی خالد
نور العین خالد (پیدائش 1986ء میں لاہور، پاکستان[2])
عینی خالد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 مارچ 1987ء (37 سال) لاہور |
شہریت | مملکت متحدہ |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | پاپ موسیقی |
آلہ موسیقی | صوت |
پیشہ | گلو کارہ ، ماڈل |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات[1] | |
درستی - ترمیم |
عینی خالد کا اصل نام ، نور العین خالد ہے مگر وہ عینی خالد اور عینی کے نام سے مشہور ہیں۔ عینی 27جون 1986ء میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک پر کشش ماڈل اور انگلش میوزیشن ہیں۔ انھوں نے اپنے میوزیکل کیرئیر کا آغاز 2005ء میں کیا۔ عینی کے مشہور البم میں ”پرنسز، کیا یہی پیار ہے“ وغیرہ شامل ہیں۔
عینی جاں عینی خالد کے نام سے بھی مشہور ہے، ایک برطانوی پاکستانی موسیقار اور ماڈل ہے۔ گلوکارہ عینی خالد نے طویل عرصے بعد اپنا نیا گیت‘‘ گورے دیسی ’’ریلیز کر دیا۔وہ 2015ء میں شادی کے بعد گذشتہ کئی برسوں سے گھریلوزندگی گزاررہی تھیں تاہم اب انھوں نے اپنے سروں کو دوبارہ جگانے کا فیصلہ کیاہے اور نیاگیت نئے انداز کے ساتھ ریلیز کیاہے۔مذکورہ گیت کے نغمہ نگار اورموسیقار ظہیرعباس ہیں۔ویڈیومیں عینی خالد گلیمرس دکھائی دے رہی ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرمیرے نغمے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عینی خالدنے 4سال قبل سعد علی خان سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ایشا بھی ہے ۔
عینی نے فیس بک پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ 26 دسمبر 2014ء کو ان کا نکاح جم کے ساتھی سعد احمد خان کے ساتھ لاہور میں ہوا۔ شادی کی اس تقریب میں صرف قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ عینی نے اس خوشی کے موقع پر اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
برطانیہ میں پلی بڑھی عینی خالد کی شہرت کا سفر صرف 16 برس کی عمر میں 'ماہیا' گانے سے شروع ہوا جس کے چرچے پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں میں بھی سنائی دیے۔
اس ایک سنگل نے عینی کو رات راتوں مقبول بنادیا۔ ان کا گانا 2007ء میں بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم "آوارہ پن" میں شامل کیا گیا۔ ان کے اب تک دو البم 'پرنسس' اور 'کیا یہی پیار ہے' ریلیز ہو کر کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ عینی کا سنگل 'بی مائی بیبی' برطانیہ میں بہت مقبول رہا ہے۔
پاکستان کی برٹنی اسپئیر کہلانے والی گلوکارہ جہاں ایک طرف گائیکی کی دنیا میں شہرت سمیٹ رہی تھیں وہیں ان کی متنازع شادی بھی ایک بڑا اسکینڈل ثابت ہوئی۔
لیکن سابق شوہر ملک نوید سے علیحدگی کے بعد عینی نے برطانیہ میں 2013ء میں ایک بار پھر سے اپنے میوزیکل کیرئیرکا آغاز کیا اور پہلا ویڈیو سونگ 'بوم بوم' کے نام سے ریلیز کیا۔
عینی نے برطانوی اخبار 'گارڈین' کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اچھے اور برے دن کسی بھی فنکار کی زندگی میں آتے رہتے ہیں لیکن وہ سب کچھ بھول کر آگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس انٹرویو میں انھوں نے عورتوں کے خلاف تشدد کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ڈاکومنٹری فلم بنانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔
عینی اس سے قبل ناروے کی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے پاکستان میں 2011 میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں شریک رہی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/90afbd90-e8bc-4c65-b18b-975ef90b3b43 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021
- ↑ "Annie Khalid"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-04