غدومائی سلیلت قولونی
غدومائی سلیلت قولونی (adenomatousis polyposis coli) کو مختصراً انگریزی میں APC بھی لکھا جاتا ہے؛ یہ دراصل ایک وراثے (gene) کا نام ہے جو اسی نام کی لحمیہ (protein) تیار کرتا ہے۔ ماہرین سلعیات و وراثیات، اس وراثے کو وراثات کابت الورم (tumor suppressor genes) میں شمار کرتے ہیں۔ اس وراثے میں ہیدا ہونے والے کسی سالماتی نقص (طفرہ (mutation)) کی وجہ سے سرطان کی پیدائش کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ طفرات یا mutations اس وراثے کی کل طوالت پر متعدد مقامات پر نمودار ہو سکتی ہیں۔ خاندانی غدومی سلیلت (familial adenomatous polyposis) کی بیماری جو ایک قسم کے سرطان میں شمار کی جاتی ہے کی پیدائش میں اس ہی وراثے APC میں پیدا ہونے والے طفرات کا اہم کردار تسلیم کیا جاتا ہے۔