غدومی سلیلت قولونی
غدومی سلیلت قولونی (adenomatous polyposis coli) کو خاندانی غدومی سلیلت (familial adenomatous polyposis) بھی کہا جاتا ہے؛ یہ مرض اصل میں ایک قسم کا متلازمہ (syndrome) تسلیم کیا جاتا ہے جس میں بڑی آنت (یا قولون) کے اندر کی جھلی پر انگلی نما ابھار نکل آتے ہیں جن کو سلائل (polyps) کہا جاتا ہے اور ان سلائل کے نکلنے کی حالت کو سلیلت (polyposis) کہتے ہیں۔ چونکہ یہ ابھار اپنی امراضیاتی ساخت میں غدومہ (adenoma) کی مانند ہوتے ہیں اس ليے اس حالت کے ساتھ غدومی (adenomatous) کا لفظ لگا دیا جاتا ہے۔ یہ ایک وراثتی (hereditary) بیماری ہوا کرتی ہے اس ليے اس کے نام کے ساتھ خاندانی (familial) لفظ لگا کر بھی ادا کیا جاتا ہے، جیسا کہ ابتدائییییی سطر میں دیا گیا ہے۔ اس بیماری میں موروث (inherited) خاصیت پیدا ہونے کا سبب اصل میں ایک وراثہ (gene) ہوتا ہے جس کو اسی مرض کے نام پر غدومائی سلیلت قولونی وراثہ (adenomatosis polyposis coli gene) کہا جاتا ہے اور مختصراً اسے APC بھی لکھتے ہیں۔ یہ وراثہ چونکہ وراثات کابت الورم (tumor suppressor genes) سے تعلق رکھتا ہے اس ليے اس میں پیدا ہوجانے والے کسی طفرہ (mutation) کی وجہ سے یہ مرض نمودار ہو سکتا ہے۔
Endoscopic image of sigmoid colon of patient with familial adenomatous polyposis. | |
اکڈ-10 | C18.، D12. |
اکڈ-9 | 211.3 |
اکڈ-اورام: | 8220/0 |
اوایـم | 175100 |
معطیات | 4678 |
ایمیڈ | med/769 |
عنوانات | D011125 |