غزم اردو کی نئی صنف سخن ہے۔ غزم کی دو اہم شرطیں ہیں۔ اول یہ کہ اس میں شروع میں ایک آزاد نظم ہو اور اس کے آخر میں ایک مکمل شعر ہو۔ دوم وہ شعر اس نظم کا خلاصہ ہو یا یوں سمجھیں کہ نظم آخر کے شعر کی تشریح ہو۔

غزم بھارت کے شکیل حنیف مالیگاؤنوی کی ایجاد و اختراع ہے۔ 2016ء میں انھوں نے پہلی غزم کہی تھی۔ اس کے بعد سے متعدد غزمیں کہہ چکے ہیں۔ "معلم" اور "چلو قربان کرڈالیں" شکیل حنیف کی مشہور غزمیں ہیں۔