غلاف کعبہ
غلاف کعبہ یا کسوہ (عربی: كسوة الكعبة)، خانہ کعبہ کی دیواروں اور باب کعبہ (دروازہِ کعبہ) کو جس کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے، اس کو کہتے ہیں۔ اس کی ابتدا اسلامی روایات کے مطابق نبی اسماعیل علیہ السلام نے کی تھی۔ ابھی یہ ہمیشہ سیاہ رنگ کے ریشم سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے ہر سال تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری کے لیے سعودی حکومت نے الگ سے ایک کارخانہ قائم کر رکھا ہے۔ اسے ریشم سے تیار کیا جاتا ہے اور اس پر سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں۔ غلاف کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔ اس کو کعبہ کی تمام دیواروں اور دروازے پر ڈالا جاتا ہے۔ کعبہ اسلام میں تمام مسلمانوں کے لیے قبلہ اور انتہائی مقدس مقام ہے۔ مسلمان ہر سال اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 8 تا 12 تاريخ کو کعبہ کا حج ادا کرتے ہیں، حج اسلام کا پانچواں رکن ہے۔