غلام حسین شاد بدین ضلع کی صحافت کا بانی کہا جاتا ہے،

1938ء میں بدین ضلع کے شہر کڈہن میں پیدا ہوئے اور پاکستان کے قیام کے بعد تلہار میں آکر آباد ہوئے مرحوم عرضی نویس تھے اور سال 1956ء میں حیدرآباد سے سندھی زبان میں شایع ہونے والی عبرت اخبار سے وابستہ ہو گئے اور 1965ء میں اردو اخبار روزنامہ جنگ سے بدین ضلع کی رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہوئے مرحوم نے 1966ء کو میرپور بٹھورو سے شادی کی مرحوم نے اپنی زندگی میں ادب اور شاعری پر دو کتابیں بھی لکھیں، مرحوم نے تلہار پریس کلب کی بنیاد ڈالی۔ مرحوم کی دعوت پر باوانی شوگر مل کے مالک سیٹھ محمد امین باوانی،محترم قاضی عبد المجید عابد، پی۔ کے شاہانی جیسی شخصیات تلہار تشریف لائی تھین مرحوم ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کا مالک تھا اور عزادار تھا مرحوم پہلی محرم سے 20صفر تک ایک ماہ بیس دن غم امام حسین میں کالی قمیص پہنتا تھا مرحوم غلام حسین شاد ایم آرڈی کی تحریک کے دوران آزادی صحافت کے جرم میں آرمی کے ہاتھوں گرفتار ہوئے لیکن اس وقت کے چیئرمین مکھی تاج محمد خاکوانی کی کوششوں سے شام تک رہا ہو گئے مرحوم غلام حسین شاد پاکستان پپلز پارٹی کے عہدے دار بھی رہ چکے تھے مرحوم سال 23 مئی 1993ء کی صبح 9 بجے سول اسپتال کے ڈاکٹر ادیب رضوی کے وارڈ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان سید گل شاہ اولیاہ تلہار میں سپرد خاک کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم