غوری (میزائل)
(غوری میزائل سے رجوع مکرر)
غوری پاکستان کا پہلا MRBM بیلسٹک میزائل ہے۔ غوری 1500 یا 1800 کلومیٹر دور تک ایک 30 ٹی این ٹی ایٹم بم یا کیمیائی بم یا کوئی عام بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غوری II ایک میڈیم رینج بلیسٹک میزائل ہے، جس کی رینج 2000کلومیٹر ہے۔[1] اسے کے آر ایل، پاکستان نے بنایا ہے۔ قریبا اب تک 50 سے 100 کے درمیان غوری میزائل بنائے جاچکے ہیں۔[حوالہ درکار] اسے میزائل بردار گاڑی (TEL) سے چلایا جاتا ہے۔
غوری-I / حتف-V | |
---|---|
قسم | Medium-Range Ballistic Missile (MRBM) |
مقام آغاز | پاکستان |
تاریخ ا استعمال | |
استعمال میں | 12 جنوری 2003 |
استعمال از | پاکستان |
تاریخ صنعت | |
ڈیزائنر | اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز |
صنعت کار | اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز |
تفصیلات | |
وزن | 15,850 کلو گرام |
لمبائی | 15.90 میٹر |
قطر | 1.35 میٹر |
انجن | Single stage liquid fuel rocket motor |
پروپیلنٹ | Liquid fuel |
آپریشنل رینج | 1,200 کلومیٹر |
پرواز کی اونچائی | پہلی آزمائشی پرواز میں پہنچ 350 کلومیٹر تھی۔ |
گائیڈنس نظام | جمودی رہنمائی نظام (INS) |
لانچ پلیٹ فارم | ٹرانسپورٹر ریور لانچر (TEL) |
اس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی ٹیکنا لوجی شمالی کوریا سے حاصل کی گئی ہے۔ اس کا تجربہ پہلی بار 6 اپریل 1998ء کو ٹلہ جوگیاں کے قریب ملوٹ ضلع جہلم سے کیا گیا۔[2]