طبیعیات میں ایک غیر سمتیہ یا عددیہ (انگریزی: Scalar) یا غیر سمتی مقدار یا عددی مقدار ایک ایسی طبیعی مقدار کو کہتے ہیں جس کی پہچان کے لیے عدد کی اور اکائی کی ضرورت ہو۔ غیر سمتیہ ایسی طبیعی مقدار کو کہتے ہیں جو صرف عدد اور اکائی کے علاوہ کوئی اور خصوصیت (سمت وغیرہ) نہ رکھے. جیسے درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹیی گریڈ ہے۔ اس میں 36، عدد اور ڈگری سینٹی گریڈ، اکائی ہے۔ جبکہ غیر سمتیہ کے برعکس سمتیہ، عدد اور اکائی کے علاوہ سمت بھی واضح کرتا ہے.