غیر سودی بینکاری

محمد تقی عثمانی کی کتاب

غیر سودی بینکاری پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ کتاب ہذا غیر سودی بینکاری کے مروجہ طریقوں سے متعلقہ فقہی مسائل کی تحقیق اور اشکالات کے جائزہ سے متعلق ہے۔ وعدہ اور حیلوں کی شرعی حیثیت، مرابحہ اور سودی قرض میں فرق اور اجارہ و مرابحہ سے متعلق فقہی مسائل کتاب کے مشتملات و مندرجات میں سے ہیں۔ کتاب اپنے موضوع سے متعلق اہم کتب میں سے ہے اور اپنے عنوان کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کے 389 صفحات ہیں اور مکتبہ معارف القرآن کراچی سے 1435 ھ میں شائع ہوئی ہے۔[1]

غیر سودی بینکاری
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): 210۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢