غیر صنفی زبان
غیر صنفی زبان (انگریزی: Gender-neutral language) ہمہ صنفی زبان ایک نسوانیت پسند سوچ پر مبنی خیال ہے جس میں اسماء (nouns) یا دیگر نحوی قواعد کے اجزاء کا غیر جانب دار انداز میں استعمال ہو۔ اس کو سمجھنے کے لیے اردو زبان کا یہ جملہ سمجھنا چاہیے کہ "امتحان گاہ میں نقل نویسی کرتے پکڑا گیا طالب علم نہ صرف اس پرچے کی چانچ کے موقع سے ہاتھ دو بیٹھے گا، بلکہ اس کے دیگر مضامین کے پرچے بھی نہیں جانچے جائیں گے۔" یہ جملہ بہ ظاہر کسی طالب علم لڑکے کے لیے کہا گیا ہے، مگر اس کا اطلاق اردو زبان اور سیاق و سباق کے لحاظ ہر طالب علم یا طالبہ پر ہو سکتا ہے۔ نسوانیت پسندوں کی کوشش ہے کہ اس طرح کے جملوں کسی طرح سے صنفی بیان میں بھی غیر جانب دار بنایا جائے۔ اس کا ایک حل تو یہ تبایا گیا کہ طالب علم / طالبہ اور پکڑا گیا/ پکڑی گئی لکھا جائے۔ دوسرے حل جملے کو جمع کے طور لکھا جائے۔ مگر جہاں انگریزی اور کچھ زبانوں میں اسماء مذکر و مؤنث کی قید سے آزاد ہیں، وہیں، اردو جیسی زبانوں میں ہر اسم مذکر یا مؤنٹ ہے اور جمع میں فعل کے طور پر بھی کرتے ہیں یا کرتی ہیں لکھا جائے گا۔ اس لیے غیر صنفی زبان کا اردو جیسی زبان میں استعمال مشکل ہے۔ تاہم انگریزی میں کافی غیر صنفی استعمال کی کوششیں کی گئی ہیں۔[1] مثلًا پولیس مین کی جگہ پر پولیس آفیسر استعمال ہوتا ہے۔[2][3] مگر پھر بھی انگریزی میں بھی کئی مشکل مسائل بنے رہتے ہیں۔ جیسے کہ اداکار کے لیے مذکر ایکٹر اور مؤنث ایکٹریس موجود ہیں، ان میں یہ تجویز کی گئی ہیں کہ اداکاری سے جڑے ہر شخص کو اداکار ہی کہا جائے، بھلے ہی وہ مرد ہو یا عورت۔ .[4]
غیر صنفی زبانیں
ترمیمدنیا میں بہت کم زبانیں ہیں جن میں فطری طور پر اسماء اور افعال میں عمومی غیر صنفی بیان کی گنجائش موجود ہے۔ اس سلسلے میں ترکی زبان کی بہت تعریف کی گئی ہے، جس میں یہ خصوصیت موجود ہے۔[5] دیگر یورپی زبانیں، جیسے کہ انگریزی، فرانسیسی، جرمن اور ہسپانوی میں خصوصیت کو شامل کرنے کے لیے تحریکیں اور کوششیں جاری ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ H.W. Fowler (2015)۔ Jeremy Butterfield (مدیر)۔ Fowler's Dictionary of Modern English Usage۔ Oxford University Press۔ ISBN:978-0-19-966135-0
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: ref duplicates default (link) - ↑ "policeman - Definition and pronunciation - Oxford Advanced Learner's Dictionary at OxfordLearnersDictionaries.com"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-10
- ↑ "policeman definition, meaning - what is policeman in the British English Dictionary & Thesaurus - Cambridge Dictionaries Online"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-10
- ↑ Oriane Sarrasin؛ Ute Gabriel؛ Pascal Gygax (1 جنوری 2012)۔ "Sexism and Attitudes Toward Gender-Neutral Language"۔ Swiss Journal of Psychology۔ ج 71 شمارہ 3: 113–4۔ DOI:10.1024/1421-0185/a000078۔ ISSN:1421-0185
- ↑ Can a genderless language change the way we think?