فائزہ مشتاق

پاکستان میں سیاستدان

فائزہ مشتاق ( پیدائش 18 جولائی 1981) ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو مئی 2015 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

فاءزہ 18 جولائی 1981 کو منڈی بہاؤالدین میں پیدا ہوئی تھیں۔ [1]

انھوں نے 2004 میں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز ، لاہور سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔ [1]

سیاسی کیریئر ترمیم

فائزہ 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 116 (منڈی بہاؤ الدین 1) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا لیکن وہ ناکام رہیں اور پارلیمنٹ میں نہ پہنچ سکیں۔

مئی 2015 میں ، وہ خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں۔

فائزہ مشتاق 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018