فائل شیئرنگ یا فائل شیرنگ (انگریزی: File sharing) ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے ذریعے ڈیجیٹل میڈیا کی تقسیم یا اس تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے۔ تقسیم ہونے والی چیزوں میں کمپیوٹر پروگرام، ملٹی میڈیا (آواز، تصاویر اور ویڈیو)، دستاویز یا برقی کتب شامل ہیں۔ فائل شیئرنگ کئی طرح سے بروئے کار لائی جا سکتی ہے، جس کے طریقوں میں کمپیوٹر ڈاٹا اسٹوریج، پیامات یا سگنلوں کی منتقلی اور مختلف جہتوں میں بکھرنا شامل ہے، جس میں ہٹائے جانے کے قابل ذرائع کا استعمال، کمپیوٹر نیٹ ورک پر مرکزی سروروں کا استعمال، عالم گیر انٹرنیٹ پر مبنی ہائپرلنک دستاویز اور پیئر ٹو پیئر جالکاری کا استعمال شامل ہیں۔

بڑی فائلوں کی منتقلی

ترمیم

اکثر لوگوں کو بڑی آڈیو، ویڈیو یا ڈیٹا فائل بھیجنے کی ضرورتیں پیش آتی ہیں۔ لیکن جب یہ بڑی فائلیں کمپریس (سائز میں کم) کرکے ای میل سے بھیجی جائیں تب بھی ای میل انھیں آگے بڑھانے سے انکار کردیتی ہے۔ اس اہم مسئلے کو دیکھتے ہوئے ذیل میں بڑی فائلوں کی آن لائن شیئرنگ کے آسان سہولتیں اس طرح ہیں، جو فائل شیئرنگ سے تعلق رکھتے ہیں:

قانونی مسائل اور عدالتی مقدمے

ترمیم

فائل شیئرنگ کی کار وائیاں دیگر انٹرنیٹ سرگرمیوں کی طرح قانونی داؤ پیچ اور چارہ جوئیوں کی شکایتوں سے جڑی ہیں۔ اس کا اہم پہلو تخلیقی اور مصنفی حقوق کی مبنیہ خلاف ورزیاں، ڈاکسینگ اور کئی اور امور شامل ہیں۔ 2009ء میں بی بی سی کی ایک اطلاع کے مطابق امریکا میں کمپیوٹر فائلز کی غیر قانونی ’شیئرنگ‘ کے عدالت تک پہنچنے والے پہلے مقدمے میں ملزمہ خاتون کو انیس لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ امریکی ریاست مینیسوٹا میں جیوری نے بتیس سالہ جیمی تھامس ریسیٹ کو موسیقی کے جملہ حقوق کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا اور کہا کہ وہ ریکارڈ انڈسٹری کو ہرجانہ ادا کریں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم