فائڈرا پیچیدگی
فائڈرا پیچیدگی (انگریزی: Phaedra complex) بنیادی طور سوتیلی ماں کی اپنے سوتیلے بیٹے کے لیے جنسی خواہش ہے، حالانکہ اس اصطلاح کے معانی میں توسیع کرتے ہوئے ان تمام مشکل رشتوں کو شامل کر لیا گیا ہے جو سوتیلے والدین اور ان کے سوتیلے بچوں کے بیچ عمومًا ہوں۔
ماخذ
ترمیماس پیچیدگی کا نام یونانی دیومالا کی کردار فائڈرا سے آتا ہے، جو مینوس اور پاسیفائے کی بیٹی، تھیسیئس کی بیوی، ایڈریاڈنے کی بہن اور ایتھنس کے ڈیموفون اور اکاماس کی ماں ہے۔ حالانکہ تھیسیئس سے شادی ہو چکی تھی، تاہم فائڈرا ہیپولیٹس کی محبت میں گرفتار ہو گئی جو امازونس کی ملکہ یا اس کی بہن آنتیوپ سے پیدا ہوا تھا۔[1]
جب یپولیٹس فائڈرا کے اپنے تئیں محبت آمیز رجحان کو مسترد کر دیا، تب فائڈرا نے اس کے ساتھ نازیبا انداز سے پیش آنے کا الزام لگایا۔ فائڈرا نے بالآخر تاسف میں خود ہلاک کر دیا جو یپولیٹس کی موت کے بعد پیش آنے والا واقعہ ہے۔[2]
ثقافت میں
ترمیم- آئینیڈ کی اماتا کا کردار بھی فائڈرا سے متاثر بتایا جاتا ہے۔اماتا اپنے مستقبل کے داماد تورنوس کی محبت میں گرفتار ہوتی ہے اور بالآخر اپنے محبوب کی موت سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کر لیتی ہے۔[3]
- عبرانی بائبل میں زلیخا اپنے لے پالک بیٹے یوسف کے تئیں پیش قدمی کرتی ہے، مگر یوسف اس سے انکار کرتے ہیں۔ اس وجہ سے زلیخا ان پر آبرو ریزی کا الزام لگا کر قید میں ڈالتی ہے، مگر بالآخر رہائی نصیب ہو جاتی ہے۔ روایات میں یہ بھی ہے زلیخا یوسف سے پہلے کئی دوسرے زیر پرورش لڑکوں کی جانب پیش قدمی کر چکی تھی۔
- لوک کہانی چائلڈ آؤلیٹ میں لیڈی ایرسکین اپنے بھتیجے کی طرف پیش قدمی کرتی ہے اور جب وہ اس سے مسترد کرتا ہے، تب یہ عورت اسے رجھانے کا جھوٹا الزام لگا کر مروا دیتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Alfred Messer, 'The "Phaedra Complex"
- ↑ H. Nettleship ed, A Dictionary of Classical Antiquities (1894) p. 475
- ↑ S. J. Harrison, Generic Enrichment in Vergil and Horace (2007) p. lxxvi-vii
مزید پڑھیے
ترمیم- Alberto Moravia, The Lie (1966)
- Mary Renault, The Bull from the Sea (1962)