فاطمہ ثنا شیخ
فاطمہ ثنا شیخ (انگریزی: Fatima Sana Shaikh) ایک بھارتی اداکارہ ہے۔ [1][2]
فاطمہ ثنا شیخ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 جنوری 1992ء (32 سال) حیدر آباد |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | متھی بائی کالج |
پیشہ | ادکارہ ، فلم اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ان کی پیدائش ممبئی، بھارت میں ایک ہندو برہمن والد ویپین شرما اور مسلمان ماں راج تبسم کے یہاں ہوئی۔ اسکولی تعلیم سینٹ زیوئر ہائی اسکول، ممبئی میں ہوئی اور اعلٰی تعلیم میٹھی بائی کالج ممبئی میں ہوئی۔
شیخ کا فلمی کیریئر 1997ء میں چاچی 420 سے شروع ہوا جس میں انھوں نے کمل ہاسن کے ساتھ کام کیا۔ فلم میں انھوں نے بھارتی کا کردار نبھایا جو گھر کی بیٹی تھی۔ عامر خان کی جانب سے تیار گردہ فلم میں گیتا پھوگٹ کا رول کیا اور ساتھ ہی عامر کے ساتھ کام بھی کیا۔ ان کی پسندیدگی میں رقص، پڑھنا، مصوری اور تصویر کشی شامل ہیں۔[3] وہ اردو زبان کی فلموں اور ٹیلی ویژن میں اپنے اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ فلم چاچی 420 میں انھوں نے چائیلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا [4] انھوں نے ہندوستانی ڈراما فلم تہان میں سالوں بعد زویا کا کردار ادا کیا جس نے کئی ایوارڈ جیتے. 2009 میں اسٹٹ گارٹ جرمنی میں اس فلم کو میں "بالی ووڈ اور اس سے آگے" میلے میں "جرمن اسٹار آف انڈیا کا ایوارڈ" ملا۔ [5] سنہ 2016 میں انھوں نے فلم دنگل میں ہندوستانی فری اسٹائل پہلوان ، گیتا فوگت کی تصویر کشی کی تھی جو بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور برکس کے دوسرے میلے میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی [6] انھوں نے مہاکاوی ایکشن ایڈونچر فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں صفیرا بیگ ، ایک جنگجو آرچر ٹھگ کا کردار ادا کیا [7]
ابتدائی زندگی
ترمیمفاطمہ ثنا شیخ حیدرآباد میں پیدا ہوئیں اور ممبئی میں پرورش پائیں [8] ان کی والدہ راج تبسم سری نگر کی رہنے والی ہیں اور ان کے والد وپن شرما کا تعلق جموں کشمیر سے ہے ان کے والد ہندو جبکہ والدہ مسلمان تھیں فاطمہ شیخ بہت زیادہ مذہبی خیالات کی حامل خاتون نہیں ہیں۔[9]
Mohib Article
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Meet Aamir Khan's Wrestler Daughters"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2018
- ↑ Dangal girl Fatima Sana Shaikh turns up the heat in a swimsuit!
- ↑ https://www.imdb.com/name/nm0760778/bio?ref_=nm_ov_bio_sm
- ↑ "Tahaan won The German Star Of India award, 2009". آرکائیو شدہ 6 جون 2011 بذریعہ وے بیک مشین Hindustan Times
- ↑ Atul Aneja (25 June 2017)۔ "China's 'Dangal' mega-success echoes at second BRICS film festival"۔ The Hindu۔ 25 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2019
- ↑ "Thugs of Hindostan Movie Review: Bloated And Tacky Despite Amitabh Bachchan Plus Aamir Khan"۔ Ndtv.com۔ 08 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2018
- ↑ "Fatima Sana Shaikh gearing up for remake of this Tamil superhit film"۔ Mid Day۔ 6 March 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2021
- ↑ "Meet Aamir Khan's wrestler daughters"۔ Mumbai Mirror۔ 18 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2019
- ↑ لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔