فاطمہ سلطان (دختر سلیم اول)

عثمانی سلطان سلیم اول کی بیٹی، سلطان سلیمان اول کی بہن۔

فاطمہ سلطان ( عثمانی ترکی زبان: فاطمہ سلطان ; ت 1500 - ت 1573) ایک عثمانی شہزادی تھی جو سلیم اول اور حفصہ سلطان کی بیٹی تھی۔ وہ سلطان سلیمان عالی شان کی بہن تھیں۔

فاطمہ سلطان (دختر سلیم اول)
(ترکی میں: Fatma Sultan ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1500ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترابزون   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1570ء (69–70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بورصہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات کارا احمد پاشا (1529–1555)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد سلیم اول   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ عائشہ حفصہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان عثمانی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر معلومات
پیشہ ارستقراطی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

والدین

ترمیم

فاطمہ سلیم اول المعروف سلیم یاووز (پیدائش: 10 اکتوبر 1470ء— انتقال 22 ستمبر 1520ء) کی بیٹی تھیں جو 1512ء سے 1520ء تک سلطنت عثمانیہ کے سلطان تھے۔ سلیم کے دور میں ہی خلافت عباسی خاندان سے عثمانی خاندان میں منتقل ہوئی اور مکہ و مدینہ کے مقدس شہر عثمانی سلطنت کا حصہ بنے۔ اس کی سخت طبیعت کے باعث ترک اسے "یاووز" یعنی "درشت" کہتے ہیں۔

اس کی امں عائشہ حفصہ سلطان (1479–1534) سلطان سلیم اول کی زوجہ تھیں اور سلطان سلیمان القانونی کی والدہ تھیں۔ عائشہ حفصہ سلطان کا تعلق خانان کریمیا کے شاہی خاندان سے تھا۔ اِن کے والد منکلی کرائی 1468ء سے 1475ء تک اور 1478ء سے 1515ء تک خانِ کریمیا تھے۔ سلطنت عثمانیہ کے حکمران سلطان کی ملکہ ماں کا خطاب یعنی والدہ سلطان سب سے پہلے عائشہ حفصہ سلطان کو سولہویں صدی عیسوی میں دیا گیا تھا۔

شادی

ترمیم

اس کی پہلی شادی 1516ء میں انطالیہ کے گورنر مصطفٰی پاشا سے ہوئی تھی۔ تاہم جب یہ پتہ چلا کہ وہ ہم جنس پرست تھا اور اس میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا تھا تو انھوں نے طلاق لے لی۔ [1]

پھر، اس کی شادی 1522ء میں کارا احمد پاشا سے ہوئی، جو 1553ء اور 1555ء کے درمیان میں عثمانی سلطنت کے عظیم وزیر تھے اور ان کی دو بیٹیاں تھیں۔ اس کی پھانسی کے بعد، وہ یا تو برسا میں رہنے کے لیے چلی گئی لیکن سلیمان اول کی موت کے بعد شاہی محل میں واپس آگئی یا دوسرے ذرائع کے مطابق، غالباً اس کی سازشوں کی سزا کے طور پر، 1556ء میں زبردستی ہادم ابراہیم پاشا سے شادی کر دی گئی۔ فاطمہ سلطان نے توپکاپی میں ایک مسجد بنائی۔ [2] فاطمہ کا انتقال 1573 ءمیں ہوا اور انھیں کارا احمد پاشا کے مقبرے میں دفن کیا گیا۔

ادب اور مقبول ثقافت میں عکاسی

ترمیم

ٹی وی سیریز میرا سلطان میں فاطمہ سلطان کا کردار ترک اداکارہ میلتم کمبل نے ادا کیا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Peirce 1993.
  2. Uluçay 1992.

مزید پڑھیے

ترمیم
  • پیرس، لیسلی پی، شاہی حرم: سلطنت عثمانیہ میں خواتین اور خود مختاری، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، 1993،آئی ایس بی این 0-19-508677-5 (پیپر بیک)۔