خدیجہ سلطان (دختر سلیم اول)
عثمانی سلطان سلیم اول کی بیٹی اور سلطان سلیمان اول کی بہن، وزیراعظم سلطنت عثمانیہ پارگلی ابراہیم پاشا کی زوجہ۔
خدیجہ سلطان (عثمانی ترکی زبان: خدیجہ سلطان؛ ترکی زبان: Hatice Sultan) عثمانی شہزادی تھی جو سلیم اول اور عائشہ حفصہ سلطان کی بیٹی تھی۔ وہ سلیمان اول کی بہن تھی۔
خدیجہ سلطان (دختر سلیم اول) | |
---|---|
(ترکی میں: Hatice Sultan) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1496ء ادرنہ |
وفات | سنہ 1543ء (46–47 سال) استنبول |
مدفن | یاوز سلیم مسجد |
شہریت | سلطنت عثمانیہ |
شریک حیات | پارگلی ابراہیم پاشا |
والد | سلیم اول |
والدہ | عائشہ حفصہ سلطان |
بہن/بھائی | |
خاندان | عثمانی خاندان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ارستقراطی |
مادری زبان | عثمانی ترکی |
پیشہ ورانہ زبان | عثمانی ترکی |
درستی - ترمیم |
سوانح حیات
ترمیمخدیجہ سلطان 1496ء میں پیدا ہوئی۔ اس کی پہلی شادی سکندر بیگ سے ہوئی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی اس کی موت کے بعد وہ بیوہ ہو گئی۔ اس کے بعد اس کی شادی پارگلی ابراہیم پاشا سے ہوئی جو 1523ء میں وزیر اعظم بنا اور یہ عہدہ اس کے پاس تیرہ برس رہا۔ 1536ء میں سلطان نے ابراہیم پاشا سزائے موت دی اور اس کی جائداد بھی ضبط کر لی گئی۔
ایسی قیاس آرائیاں گردش میں رہیں کہ خدیجہ سلطان نے اپنے محبوب شوہر کے غم میں خود کشی کر لی۔ وہ 1538ء میں انتقال کر گئی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Hatice (fl. 1500–1536) - Women in World History: A Biographical Encyclopedia"۔ Encyclopedia.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-05