فاطمہ وائٹ بریڈ

برطانوی جیولین کھلاڑی

فاطمہ وائٹ بریڈ(3 مارچ 1961)، ایک برطانوی ریٹائرڈ جیولین (نیزہ) پھینکنے والی کھلاڑی ہے۔ اس نے 77.44 کی تھرو کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑا۔ اسٹٹ گارٹ میں 1986 یورپی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اور پھینکنے والے ایونٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والا پہلی برطانوی کھلاڑی بن گئی۔ وائٹ بریڈ نے اسی سال یورپی ٹائٹل جیتا اور 1987 کی عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغا اپنے نام کیا۔ وہ دو بار کی اولمپک تمغا جیتنے والی بھی ہے، جس نے 1984 کے سمر اولمپکس میں کانسی اور 1988 کے سمر اولمپکس میں چاندی کا تمغا جیتا تھا۔ انھیں 1987 میں بی بی سی کی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کے لیے ووٹ دیا گیا۔

وائٹ بریڈ نے 1977 انگلش اسکولز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ انٹرمیڈیٹ ٹائٹل جیتا اور اسے 1978 کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے منتخب کیا گیا، جہاں وہ چھٹے نمبر پر رہی۔ اگلے سال، اس نے 1979 کی یورپی ایتھلیٹکس جونیئر چیمپئن شپ میں طلائی تمغا حاصل کیا۔ 1990 یو کے ایتھلیٹکس چیمپئن شپ آخری ایونٹ تھا جس میں اس نے حصہ لیا تھا اور وہاں اسے کندھے کی مزید چوٹ لگی تھی۔ 1992 میں وہ باضابطہ طور پر مقابلے سے ریٹائر ہوگئیں۔