فاطمہ گل آخر میرا قصور کیا؟
فاطمہ گل کا کیا قصور؟ ایک ترکی ٹیلی ویژن ڈراما سلسلہ ہے جو آے یاپم نے تیار کیا اور کنال ڈی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ یہ سلسلہ ودات تُرکالی کی کتاب آخر فاطمہ گل کا کیا قصور؟ پر مبنی ہے۔ [1]
Fatmagül'ün Suçu Ne? فاطمہ گل - آخر میرا قصور کیا؟ | |
---|---|
فائل:Fatmagül'ün Suçu Ne cover.jpg | |
تخلیق کار | ودات ترکالی |
تحریر | Ece Yörenç Melek Gençoğlu |
ہدایات | ہلال سرال |
نمایاں اداکار | بیرین سات Engin Akyürek Fırat Çelik Musa Uzunlar Murat Daltaban Buğra Gülsoy Engin Öztürk قاآن تاشانر |
موسیقار | Toygar Işıklı |
نشر | ترکی |
زبان | ترکی زبان |
تعدادِ دور | 2 |
اقساط | 80 |
تیاری | |
دورانیہ | 90 منٹ |
پروڈکشن ادارہ | Ay Yapım |
نشریات | |
چینل | کنال ڈی |
16 ستمبر 2010ء | – 21 جون 2012
کہانی
ترمیمفاطمہ گُل، بحیرۂ ایجن کے ساحل پر واقع ایک گائوں میں بسنے والی دیہاتی لڑکی ہے، جو اپنے حال میں مگن ہے۔ اس کی شادی کچھ عرصے بعد مصطفی کے ساتھ ہونا طے ہے۔ مگر ایک افسوس ناک واقعے کے بعد فاطمہ کی زندگی کا رخ بدل گیا، جس میں اسے نہ صرف اپنی عصمت سے محروم ہونا پڑا بلکہ اپنے مجرموں میں سے ایک کریم سے شادی بھی کرنی پڑی۔ناول کی کہانی فاطمہ ،کریم، نفرت کے درمیان پنپتی محبت اور ان کے بتدریج پروان چڑھتے رشتے پر مبنی ہے۔ ’’فاطمہ گُل، آخر میرا قصور کیا؟‘‘ خواتین پر کیے جانے والے ظلم و جبر کا آئینہ ہے جو مظلوم ہونے کے باوجود قصوروار ٹھہرائی جاتی ہیں۔ فاطمہ پر گزرنے والی افتاد، قصبے کی انتخابی سیاست، بااختیار لوگوں کے وابستہ مفادات اور چالیں، ناول نگار نے ان سب کو لے کر بڑی خوبی سے کہانی کو آگے بڑھایا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Beren iyi ama ille de Hülya - Radikal 2 Haberleri"۔ Radikal۔ 2010-10-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2017