فتح پور (Fateh pur) جنوبی پنجاب، پاکستان میں ضلع وہاڑی، تحصیل جلہ جیم میں ایک یونین کونسل اور ایک قصبہ ہے۔[1]

قصبہ
سرکاری نام
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
تحصیلجلہ جیم
بلندی133 میل (436 فٹ)
آبادی (2023)
 • کل17،153
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

زبان

ترمیم

مقامی زبانیں سرائیکی، پنجابی ہیں۔ اردو قومی زبان ہونے کی وجہ سے ہر جگہ بولی اور سمجھی جاتی ہے۔

تاریخ

ترمیم

فتح پور ، ضلع وہاڑی اور تحصیل جلہ جیم کا یہ قصبہ دریائے ستلج کے کنارے جلہ جیم کے جنوب مشرق کی طرف 5کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شہنشاہ اکبر کے زمانے میں ستلج دریا کے اس علاقے پر جوئیہ خاندان کی حکومت تھی اور فتح پور بھی اسی ریاست ہکارہ(جلہ جیم) کا حصہ تھا، جسے فتح خاں جوئیہ نے آباد کیا تھا۔ اسی کے نام پر اس کا نام فتح پور مشہور ہوا۔ مغلوں کے عہد میں ریاست کو پرگنہ(تحصیل) کی حیثیت حاصل تھی۔ یہاں فتح خاں کا تعمیر کردہ ایک قلعہ بھی تھا جو رفتہ رفتہ اپنا نام و نشان اور آثار کھوتا جا رہا ہے۔ بادشاہی مسجد اور دیگر تاریخی مساجد فن تعمیر کا نادر نمونہ ہیں۔ یہاں کے زیادہ گھر چھوٹی اینٹ کے بنے ہوئے ہیں۔ گلیاں تنگ اور ٹیڑھی ہیں۔ اس کے بانی فتح خاں جوئیہ کا مزار بھی یہاں موجود ہے۔ یہ مقبرہ چھوٹی اینٹ کا بنا ہوا ہے۔ اس کی تعمیر میں نقش و نگار والی اینٹیں استعمال ہوئی ہیں اور یہ گنبد نما ہے۔ مقبرے کے احاطے میں دو قبریں اور بھی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فتح خاں جوئیہ کے دو بھائیوں محمد خاں جوئیہ اور علی محمد جوئیہ کی ہیں۔ احاطے کے باہر دیگر قبریں بھی ہیں۔ رفتہ رفتہ یہ مقبرہ شکستہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں کھجور کے درخت عام ہیں۔ لوگ کھجی کاوان، صفاں اور مُصلے بناتے ہیں۔ طلبہ و طالبات کے لیے اسکول اور صحت کی سہولتیں موجود ہیں۔[2]

متعلقہ مضامین

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. GeoNames.org
  2. نگر نگر پنجاب پروفیسر اسد سلیم شیخ، فکشن ہاؤس مزنگ روڈ لاہور