نشیب و فراز
ایک فراز کسی موج پر واقع ایک ایسا نقطہ ہے جو ایک چکر کے دورانیے میں زیادہ سے زیادہ ہٹاؤ کی قیمت ہے۔ ایک فراز موج کی سطح پر وہ نقطہ ہے جہاں پر واسطے کا ہٹاؤ زیادہ سے زیادہ ہوتا ہے۔ نشیب فراز کا الٹ ہے اس لیے ایک چکر کے دورانیے میں کم سے کم اور سب سے نچلا نقطہ نشیب کہلاتا ہے۔ سلیس الفاظ میں کسی موج کے اوپر کے انتہائی مقام کو فراز (Crest) اور نیچے کے انتہائی مقام کو نشیب (trough) کہتے ہیں۔
تداخل
ترمیمایک جیسی تعدد اور حیطہ کی دو منحنی امواج (sine waves) کے نشیب اور فراز ایک ہی طور (phase) میں ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں یا ایک ایک دوسرے کو قطع کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں تعمیری تداخل (constructive interference) وقوع پزیر ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بننے والی موج کی مقدار دوگنی ہو جاتی ہے (موج کی درمیانی جائے وقوع (mean position) سے اوپر اور نیچے)۔ اور جب دو ایک جیسی تعدد اور حیطہ کی امواج کے نشیب، فراز سے اور فراز، نشیب سے خلاف طور (antiphase) یعنی طور سے °180 باہر میں ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں یا ایک دوسرے کو قطع کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں تخریبی تداخل (destructive interference) وقوع پزیر ہوتا ہے۔ اور اس کے نتیجے میں بننے والی موج کا حیطہ صفر ہو جاتا ہے یعنی یہ دونوں امواج ایک دوسرے کے اثر کو زائل کر دیتی ہیں۔